یاسر احمدپرے اور فرقان علی کی لاشوں کو بھارتی فوج نے نامعلوم مقام پر سپردخاک کر دیا


سری نگر: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ماورائے عدالت قتل دو نواجوانوں یاسر احمدپرے اور فرقان علی کی لاشوں کو بھارتی فوج نے نامعلوم مقام پر  سپردخاک کر دیا ہے ۔ یاسر احمدپرے اور فرقان علی کو بھارتی فوج نے بدھ کے روز ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا ان کی لاشیں لواحقین کو نہیں دی گئیں۔

سری نگر میں  بھارتی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ  مارے جانے والے نوجوان اے پلس زمرے کے عسکریت پسند تھے، یاد رہے  اے پلس زمرے والے  افراد کے قتل پر دس لاکھ انعام دیا جاتا ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق  جمعرات کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے بگوانی ترال علاقے میں ایک 23 سالہ نوجوان کی لاش ایک کھیت سے ملی۔ کچھ راہگیروں نے کھیت میں لاش دیکھی  ۔

بعد ازاں پولیس نے متوفی کی شناخت فرحان احمد کر ولد نثار احمد کار ساکنہ نیابستی ترال کے طور پر کی۔