صدرمملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے اعلی عدلیہ میں ججز تقرر بارے پارلیمانی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر عارف علوی نے  لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے،  صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے  مستقل ہونے والے لاہور ہائی کورٹ کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

مستقل کیے جانیوالے ججز میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد ، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین شامل ہیں ۔ جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی ، جسٹس راحیل کامران بھی مستقل کیے جانیوالے ججز میں شامل ہیں۔