کراچی،لاہور(صباح نیوز)پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں آگئے۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹروےM-1 کا رشکی سے صوابی کا حصہ اب کھول دیا گیا ، اس سیکشن پر دھند کی شدت میں کمی آئی دوسری جانب شدید دھند چھٹنے کے بعد خانیوال عبدالحکیم سیکشن ٹریفک کے لیے بھی کھول دیا گیا ۔
موٹر وے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو سفر کے دوران احتیاط کی ہدایت کی گئی ۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے تک سموگ کے باعث نئی دلی ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ فضا کے اعتبار سے پاکستان میں بہاولپور پہلے اور کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آلودہ فضا کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں ناک کان اور حلق کے امراض میں اضافہ ہو گیا ۔