صدر مملکت نے پارلیمنٹ میں منطورشدہ31 بلوں کی توثیق کردی


اسلا م آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس شدہ31 بلوں کی منظوری دے دی۔

یہ 31بل 17 نومبرکو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پاس ہوئے تھے، ایک نجی ٹی وی کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل75 کے تحت ان بلز کی توثیق کر دی۔

ان بلز میں ،پرائیوٹائزیشن کمیشن اور پورٹ قاسم اتھارٹی بل ،جسمانی تشددکیخلاف بل اورعالمی عدالت انصاف بل ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسزکارپوریشن بل،کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ بل،کورونابل،اینٹی ریپ بل ،چیریٹی رجسٹریشن بل،رینٹ ریسڑکشن بل،انسدادکرپشن بل ،فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل،کمرشل اورانڈسٹریل مقاصدکیلئے قرضوں کابل ،نیشنل ووکیشنل اینڈٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن بل،اسلام آبادفوڈسیفٹی بل ،امیگریشن بل،پاکستان اکیڈمی آف لیٹرزبل ،گوادرپورٹ اتھارٹی ترمیمی بل،کمپنیزترمیمی بل ،میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ترمیمی بل اورنیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل ،مالیاتی ادارے محفوظ ٹرانزیکشن ترمیمی بل،یونیورسٹی آف اسلام آباد،الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ،نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل ،حیدرآبادانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈمینجمنٹ سائنسزبل،جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاورریگولیشن ترمیمی بل ،صوبائی گاڑیوں کاترمیمی بل،یونانی،ایورویدک اورہومیوپیتھک بل اور مسلم فیملی لا ء دوسرے ترمیمی بل شامل ہیں جن کی صد ر مملکت نے منظوری دے دی ہے