ڈیر ہ اسماعیل خان( صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ریڈیو پاکستان سے منسلک سینئر صحافی، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے رکن اور ایک خبررساں ادارے کے نیوز ایڈیٹر نصیر احمد قریشی خالق حقیقی سے جاملے. وہ ایک ہفتہ قبل ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج تھے مگر جانبر نہ ہوسکے۔
مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد از نماز جمعہ جامع مسجد جھوک قریشی، قریشی موڑ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں، معززین علاقہ اور رشتہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بعدازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔