خرم لغاری اور 5ایم پی ایز کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ


لاہور (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ 5اراکین اسمبلی بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ 5 ارکان پنجاب اسمبلی بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں اور پارٹی چھوڑنے والے تمام ارکان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا ۔خرم لغاری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نوجوانوں کو غلط استعمال کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو دھوکہ دیتے دیکھ کر دل دکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں موجود ہوں اور مشاورت کے بعد ہی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔