مقتول اینکر پرسن ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت سر اور دائیں پھیپڑے میں گولیاں لگنے اور خون کے ضیاع کے سبب تقریبا آدھا گھنٹہ بعد موت واقع ہوئی، دل گردے پھیپڑے اور جسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز  نے ارشد شریف کی لاش کا   اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری کر دی،  دل گردے پھیپھڑے،معدے اورجسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے فرانزک لیبارٹری ارسال کیے گئے،

ارشد شریف کی موت سر  اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے اور خون کے زائد ضیاع کے سبب موت تقریبا آدھا گھنٹہ بیت جانے کے بعد واقع ہوئی۔ فرانزک لیبارٹری سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے بدھ کی دوپہر کیا تھا اور ان کے ایکسرے اور سی ٹی سکین بھی کیے گئے تھے۔