پونچھ یونیورسٹی کھائی گلہ کیمپس کی عدم تعمیر کا نوٹس لیا جائے۔ ڈاکٹر خالد محمود خان


راولاکوٹ(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ صدر ریاست اور وزیر اعظم آزادکشمیر پونچھ یونیورسٹی کے کھائی گلہ کیمپس کی عدم تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کریں، پونچھ یونیورسٹی کھائی گلہ کیمپس کے طلبہ کے مطالبات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے ،دنیا بھر میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ قوم کے معماروں اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آئیں ،چھوٹا گلہ کیمپس کے طلبہ دکانوں میں اپنی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور جبکہ یونیورسٹی کے لیے سعودی عرب حکومت کی طرف امداد وصول کی گئی ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر فرار ہو گیا جو حکومت کی نااہلی ہے حکومت فی الفور اس حوالے سے اقدامات کرے

ان خیالات کااظہار انہوں نے یونیورسٹی آف پونچھ کے کھائی گلہ کیمپس کے طلبہ کے دھرنا میں شرکت طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ نوجوان قوم کا مستقبل انہیں بغیر احتجاج کیے ان کے جملہ حقوق فراہم کیے جائیں حکومت کو اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا چاہیے اور یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،فیسوں میں اضافے غریب طلبہ پر تعلیم کے دروازے بند ہوتے جارہے ہیں میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے طلبہ کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں حکومت اس حوالے سے اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے ۔