پاکستان کی ایران میں مزار پر دہشت گرد حملے کی مذمت


اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان کی جانب سے ایران کے شہر شیراز میں مزار پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم ایران کے شہر شیراز میں مزار پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر گہرے رنج و غم  کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام غم کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گرد حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا گو ہیں۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔