سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے گزشتہ تین سال کے دوران مقبوضہ کشمیر میں13خواتین سمیت 651کشمیریوں کو شہید کیاہے۔ شہید ہونے والوں میں سے 99کشمیریوں کو بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں نے حراست کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔
اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور بدنام زمانہ اتحقیقاتی ادارے این آئی نے مقبوضہ علاقے میں کم سے کم 12ہزار694 محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں 18000سے زائد حریت رہنمائوں، کارکنوں،کشمیری نوجوانوں، طلبا، صحافیوں، سول سوسائٹی کے ارکان اور خواتین کو گرفتار کیا۔