کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما و سینیٹر مشتاق احمدنے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں،بڑی تعداد میں رضا کار دن رات سیلاب سے متاثرہ، خواتین، بچوں ،نوجوانوں سمیت سب کی بلاامتیاز خدمت میں پیش پیش ہیں۔
جماعت اسلامی کے سینئر رہنما و سینیٹر مشتاق احمد نے گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کراچی مرکزی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہیں الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کی مختلف شعبوں میں خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے الخدمت ٹرسٹ کی معاشرے میں شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن ہو ،ہنگامی حالات ہر موقع پر الخدمت کی رضاکارانہ خواتین بھی خدمت کے میدان میں صف اول میں پیش پیش رہتی ہیں۔ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں جہاں عوام کی بڑی تعداد شدید متاثرہ ہیں، وہیں الخدمت روز اول سے ان کی امداد میں پیش پیش ہے، ملک تمام متاثرہ اضلاف میں رضا کار ٹیمیں امداد، بحال سمیت ہر طرح کی خدمت سرانجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الخدمت کا معاشرے میں کردار کسی سے پوشیدہ نہیں، الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ بلاا متیاز و نسل اپنا کام کر رہا ہے۔ اس موقع پر چیئر پرسن الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان نویدہ انیس اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سینٹر مشتاق احمد نے ٹرسٹ کے لیے دعائیہ کلمات پیش کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ الخدمت نام ہی اعتماد کا ہے، خدمت پر یہ اعتماد خواتین رضاکار بھی الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے تحت کام کررہی ہیں۔ معاشرے کے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کیلئے ملک کے مخیر حضرات کو اس ٹرسٹ کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے تاکہ الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ مزید بہتر انداز میں اپنی خدمات کو جاری رکھ سکے۔