سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع، نومبر میں آر پار ہوجائے گا، شیخ رشید احمد


راولپنڈی(صباح نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست کا فائنل رائونڈ شروع ہوگیا، نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح حکومت سے الیکشن کی تاریخ لی جائے گی، غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نوازشریف پر ساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے، جمعرات کو 2 بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جمعہ کو 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے ظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے، پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے، رانا ثنااللہ جسے ایئرپورٹ جانے کی ہمت نہیں ہوئی، اگر اس نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔