اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں کیلئے سعودی عرب کا اعلی سطح وفد وزیر سرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیاہے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں اعلی سطح تجارتی وفد نورخان ایئربیس پر اترا جہاں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان ، وزیر تجارت جام کمال، مصدق ملک اور دیگر اعلی حکام نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔
وفد میں 130 ارکان شامل ہیں،ایئرپورٹ آمد پر بچوں نے سعودی وفد کو گلدستے پیش کئے ،سعودی عرب کے وفد کی جانب سے پاکستان کے ساتھ 30 معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع ہے ۔ شعبوں میں زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، کنسٹرکشن میٹریل ، پٹرولیم اور پاورسیکٹر شامل ہیں ۔اس کے علاوہ فوڈ سیکیورٹی ، گوشت اور چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے معاہدوں پر بھی دستخط کیئے جانے کا امکان ہے ۔
کان کنی،آئل ریفائنری،ریلویکیشعبیمیں تعاون میں پیشرفت کاجائزہ لیاجائیگا، اگلے4سال میں پاکستان میں5ارب ڈالر سے زائدکی سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے ، سعودی عرب کانجی شعبہ پاکستان میں تقریبا1ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریگا، سعودی وفد کی پاکستانی کمپنیوں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں ، سعودی وفدسعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے تحت منصوبوں پر بات چیت کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف آج جمعرات کو سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گے جس میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے، سعودی وفد جمعرات کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا اور جمعرات کوہی عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ رانڈ ٹیبل میٹنگز جمعہ کو ہوں گی، وفد کے ساتھ جمعرات کو پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آوٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہوگا، مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے، سیشنز میں وزارت فوڈ سکیورٹی، کمیونی کیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہوں گے۔خیال رہے سرمایہ کاری کے لیے وزارت صنعت و پیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہوں گے، وزارت تجارت نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2027 تک 5 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی، سعودی عرب کیساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تقریبا 30 معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے