جماعت اسلامی اسلام آباد کے ایک وفد کی چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی اسلام آباد کے ایک وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی قیادت میں چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی اور انھیں اسلام آباد میں ہو نے والے بلد یاتی انتخابات کو بہتر انداز میں کروانے کے حوالے سے تحریری تجویز پیش کی ،

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، نائب امیر جماعت اسلامی محمد کاشف چوہدری اور جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیاسی اُمور کے انچارج طاہر خان بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔جماعت اسلامی کے وفد نے الیکشن کمشنرآف پاکستان سکندر سلطان راجہ سے مطالبہ کیا کہ جن بلد یاتی اُمیدواروں نے اس سے قبل اپنی فیس جمع کروا رکھی ہے ، ان سے دوبارہ فیس نہ لی جا ئے بلکہ اُسی فیس کی رسید پر کاغذات نامزدگی جمع کیے جا ئیں ، اسی طر ح 24دسمبر کو کرسمس کی تقریبات کے باعث کرسچن کمیونٹی انتخابی عمل میں پوری طر ح شر یک نہیں ہو سکے گی ،اس لیے اس تاریخ پر بھی الیکشن کمیشن نظر ثانی کر ے بصورت دیگر ہزاروں کرسچن ووٹر ووٹ ڈالنے سے محروم ہو جائیں گے ،

جماعت اسلامی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو تجویز دی کے وہ اُمیدوارن کی آسانی کے لیے کاغذات نامزدگی فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر یںتاکہ لوگ دور دراز سے آ کر فارم وصول کر نے کی بجائے اپنی یونین کونسل میں ہی آسانی سے فارم حاصل کر سکیں ، اس موقع پر الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے جماعت اسلامی کے وفد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کی تجویز قابل عمل ہیں جن پر جلد فیصلہ کیا جا ئے گا ، اس موقع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیاسی اُمور کے انچارج طاہر خان نے چیف الیکشن کمشنر کو اسلام آباد کے بلد یاتی انتخابات کے حوالے سے اُمیدوارن کو درپیش پیچیدگیوں اور ان کے حل کے حوالے سے  مر تب کر دہ تحریری تجویز کا مسودہ بھی پیش کیا ۔