تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی ضمانت منظور


اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی ضمانت منظور،اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کی ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

صالح محمد کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیے اور موکل کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست پر اپنا فیصلے سناتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔