نئی دہلی: مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ سالوں میں پولیس اہلکاروں سمیت کل 348 بھارتی فورسز اہلکار مارے گئے ۔
بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا آنند رائے بھارتی پارلیمنٹ کو بتایا کہ اس دوران 195 عام شہری بھی مختلف واقعات میں مارے گئے۔ سال 2021 کے دوران 15تک 42 عام شہری مارے گئےعسکری سرگرمیوں میں 72شہری زخمی ہو گئے۔
جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں سمیت کل 35سیکورٹی اہلکار رواں برس ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 86زخمی ہوئے۔ جموں وکشمیر میں پچھلے تین برسوں کے دوران 1ہزار 33 عسکری حملے ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں نہ صرف فوجی آپریشن شروع کیا گیا بلکہ رات کے دوران پیٹرولنگ بھی بڑھائی گئی ہے۔
وزیر مملکت برائے دفاع اجے بٹ نے ایک سوال کے جواب میں پارلیمنٹ کو بتایا کہ 2017میں جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں سمیت سیکورٹی فورسز کے 80 اہلکار مارے گئے ۔ 2018 میں 91، 2019 میں 80، 2020 میں 62 اور 2021 میں 35،اہلکار 15 نومبر تک ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 2017 میں یہاں40 شہری مارے گئے۔