لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے


سری نگر: لداخ  میں  زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مزکر ضلع لیہہ کا مشرقی علاقہ تھا۔ علی الصبح قریب چار بج کر پچاس منٹ پر لیہہ میں 3.7 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشا تباہی مچائی  ۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی  کے آر پار  80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔