تو شہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین و قانون کی بالا دستی کی جانب پہلا قدم ہے۔میاں محمد اسلم


 اسلام آباد(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ تو شہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین و قانون کی بالا دستی کی جانب پہلا قدم ہے ، ملک میں جب تک بر سر اقتدار طبقے اور اشرافیہ کا احتساب نہیں ہو تا قانون کی بالادستی ممکن نہیں ، انھوں نے کہا الیکشن کمیشن کا فیصلہ عوامی اُمنگوں کی تر جمانی ہے ، ہم توقع کر تے ہیں کہ باقی ادارے بھی کر پشن کے خلاف اسی طر ح کے جرات مندانہ اقدام کر یں گے ،اگر تمام ادارے اپنے حدود میں رہتے ہو ئے کر پشن کے خلاف اقدامات کر یں تو عوام کے غصب شدہ حقوق انھیں لو ٹائے جا سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوان گارڈن میں سروس اسٹیشن کا افتتاحی تقریب سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبد العزیز ، ہماء ایوب  اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہا توشہ خانہ ہو یا قومی خزانہ قوم کی امانت ہے، حکمرانوں کو ایک دن عوام کو اور پھر آخرت میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ حکومت توشہ خانہ اور قرضے لے کر معاف کرانے والوں کا تیس سالہ ریکارڈ پبلک کیا جائے،  پاکستان قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہے ، لیکن ایماندار اور صالح قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے۔، میاں محمد اسلم نے کہاملک کے تمام حکمران استعمار کے غلام ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ غلاموں کی بستی ہے اور اس کے فیصلے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کر رہا ہے۔