وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات ہوگی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورہ سعودی عرب کر رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران دارلحکومت ریاض میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات  کریں گے،

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مشاورت کریں گے ۔ وزیراعظم شہبا زشریف سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔