وزیر اعظم کی ارشد شریف کی میت کی واپسی کیلئے وزارت داخلہ اورخارجہ کو اقدامات کرنے کی ہدایت


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے خارجہ اور داخلہ کی وزارتوں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم نے سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ کو میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی ہدایت کردی ،وزیراعظم کا دونوں وفاقی سیکرٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔