وزیراعظم کی شاندار کارکردگی پر ایف بی آر کو مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹربیان میں کہا کہ نومبرمیں گذشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ محصولات جمع ہوئیں، گذشتہ برس 5 ماہ کے مقابلے میں رواں برس 5 ماہ کی محصولات 37 فیصد زیادہ ہیں جس پر میں ایف بی آر کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔