آئین میں محفوظ زندگی کا تصور ہے،جسٹس شاہد کریم


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہ آئین میں محفوظ زندگی کا تصور ہے، ایسی زندگی جو ماحولیاتی خطرات سمیت ہر طرح کے خطروں سے محفوظ ہو۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز موسمیاتی تبدیلیاں اور پاکستان میں سیلاب کے موضوع پر مختلف سیشن ہوئے۔

کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ عدالتوں کے کئی فیصلے اچھی سی پینٹنگ کے سوا کچھ بھی نہیں۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔