غزہ اور لبنان میں لڑائی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے 48 فوجی زخمی

 تل ابیب(صباح نیوز) غزہ اور لبنان میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے  48 فوجی زخمی ہوئے جبکہ تل ابیب کے شہر الخضیرہ میں ایک چاقو حملے کے نتیجے میں 6 اسرائیلی زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق  لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر 30 اور غزہ میں 18 فوجی زخمی ہوئے۔آج سہ پہر حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے لبنان- فلسطینی سرحد پر پیش قدمی کی اسرائیلی کوشش کو پسپا کر دیا۔دشمن کی فوج نے لبونہ سرحدی علاقے کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی مگر اسے پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔

حزب اللہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ دشمن کی فوج نے بلڈوزر اور گاڑیوں کی مدد سے لبونہ سرحدی علاقے کی طرف پیش قدمی کی مگر دشمن فوج کو پسپائی پرمجبورکیا گیا۔اس سے قبل اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں مزاحمت کے ساتھ لڑائی میں ایک فوجی کی ہلاکت اور دو دیگر فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔قابض اسرائیلی فوج کے بیانات کے مطابق سات اکتوبر 2023 کو “طوفان الاقصی ” کے آغاز سے اب تک 726 اسرائیلی افسران اور فوجی مارے گئے، جن میں 346 افسران اور فوجی بھی شامل ہیں جو کہ میں زمینی آپریشن کے آغاز27 اکتوبر2023 سے لے کر اب تک مارے گئے۔  تل ابیب کے شہر الخضیرہ میں ایک چاقو حملے کے نتیجے میں 6 اسرائیلی زخمی ہو گئے، جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ قابض ریاست کی پولیس کا دعوی ہے کہ انہوں نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری جانب

 شمالی اسرائیل پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب نے اللہ بدھ کو شمالی اسرائیل کے علاقے کریات شمونہ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا،حزب اللہ کے حملے کے دوران کریات شمونہ میں سائرن بجنے لگے  اور فضائی دفاعی نظام نے راکٹوں کو روکنے کی کوشش بھی کی، اس کے باوجود کئی راکٹ کریات شمونہ میں گرے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق راکٹوں کی زد میں آکر کریات شمونہ میں ایک مرد اور خاتون ہلاک ہوئے۔حزب اللہ کے راکٹوں سے کریات شمونہ میں کئی عمارتوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔اس سے قبل حزب اللہ نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا جس سے 6 افراد زخمی ہوئے