چار سالوں کی کوششوں سے فیٹف نے متفقہ طور پر پاکستان کو وائٹ لسٹ کر دیا، حنا ربانی کھر کا رد عمل


پیرس(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے  کہا ہے کہ فیٹف نے پاکستان کی طرف سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مسائل پر کوششوں کو تسلیم کیا۔ حنا ربانی کھر نے پیرس سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، پاکستان کی چار سالوں کی کوششوں سے فیٹف نے متفقہ طور پر وائٹ لسٹ کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایشیا پیسفک گروپ کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ سب سیاسی اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں تھا، ملک کی قیادت اور تمام اداروں کا شکریہ کہ انہوں نے اس میں بڑا کردار ادا کیا۔ حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ تمام سیاسی اداروں کو بھی جاتا ہے۔