نیب کے 7ڈائریکٹر جنرلزکی گریڈ 21میں ترقی


اسلام آباد(صباح نیوز) نیب کے 7ڈائریکٹر جنرلز(ڈی جی)کی گریڈ 21میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد افسران کو گریڈ 21میں ترقی دی گئی۔گریڈ 21میں ترقی پانے والوں میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور ڈی جی نیب سکھرعرفان بیگ شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فرمان علی، سلطان سلیم اور مسعود عالم کو بھی گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے۔