عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا، جلد پاکستان آرہا ہوں، نواز شریف


لندن(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے گزشتہ چار سال کے دوران عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا، جلد پاکستان آرہا ہوں

۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ن لیگ کے ڈاکٹر درشن لال، سائرہ افضل تارڑ، بلال فاروق تارڑ اور سلمی بٹ سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی،

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اسحاق ڈار پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مہنگائی کم کریں، عوام کو جلد ریلیف ملے گا اور معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

اس موقع پر ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔میاں نواز شریف سے ن لیگی رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔