صدر عارف علوی نے ایڈووکیٹ جنرل(شرائط و ضوابط) ترمیمی آرڈر 2022 پر دستخط کر دیئے


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈووکیٹ جنرل (شرائط و ضوابط) ترمیمی آرڈر 2022  پر دستخط کر دیئے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق آرڈر کے تحت ایڈووکیٹ جنرل آفس اسلام آباد میں لا افسران کی تعیناتی ممکن ہو سکے گی۔ لا افسران ایڈووکیٹ جنرل کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں معاونت فراہم کریں گے۔افسران کی تعیناتی داخلہ اور قانون و انصاف ڈویژن کے مابین مشاورت کے ذریعے کی جائے گی۔

ترمیمی آرڈر کے ذریعے 2015  کے صدر مملکت کے آرڈر نمبر ایک میں ترامیم کی گئی ہیں۔ صدر مملکت نے ترمیمی آرڈر کی منظوری وزیر اعظم کے مشورے پر دی ہے۔