نصر اللہ رندھاوا کی پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے نئے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر حسن سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز  )  امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے نئے تقرر ہو نے والے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر حسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن مقرر ہو نے پر مبار کباد پیش کی اور گلد ستہ پیش کیا،

انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کے نئے سر براہ پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی بہتر ی اور اسے دور حا ضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے پی بی سی کے ثقافتی خزانے کو فروغ دے کر پاکستان کے سافٹ امیج کو بہتر اور اپنے وسائل کے صحیح استعمال کے ذریعے پی بی سی کو ایک متحرک، موثر اور نتیجہ خیز ادارہ بنانے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ،

انھوں نے محمد طاہر حسن کو جماعت اسلامی کی طر ف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہو ئے کہااُمید ہے پی بی سی پاکستان کو ایک جدید اسلامی، فلاحی اور جمہوری ریاست کے طور پر پیش کر نے اور قومی ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے بہترین پروگرامات نشر کرے گا ۔