مریم اورنگزیب ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئیں


استنبول(صباح نیوز)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئیں،وزیراطلاعات اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مریم اورنگزیب اوآئی سی کے وزرا اطلاعات کے بارھویں اجلاس میں شرکت کریں گی،او آئی سی وزرا اطلاعات کی کانفرنس 21 سے 22 اکتوبر تک استنبول میں منعقد ہورہی ہے،اجلاس میں فیک نیوز، اسلاموفوبیا اور گمراہ کن پراپگنڈے جیسے مسائل پر غور ہوگا،کانفرنس اسلامی ممالک کی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گمراہ کن پراپگنڈے کے تدارک کی حکمت عملی تیار کرے گی،

اجلاس کے موقع پر وزیراطلاعات دیگر ممالک کے ہم مناصب اور اعلی شخصیات سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گی،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب دورے کے دوران ترکیہ کے ثقافت و سیاحت کے نائب وزیر سے ملاقات کریں گی۔