موبائل فونز کی درآمد میں 68 فیصدکمی انتہائی تشویشناک ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موبائل فونز کی درآمد میں 68 فیصدکمی ہوئی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے، اس کی بنیادی وجہ موباہلز پر ٹیکس کی بھرمار ہے آج موبائل فون کمیونیکیشن معیشت کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت عقل کرے اور ٹیکس کوریشنلائز کرے ورنہ موبائل فونز کی درآمد میں اتنی بڑی کمی ہمیں شدید متاثرکرے گی۔