راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن واستحکام کیلئے افغانستان پر عالمی توجہ دینی کی ضرورت ہے۔
بحرین کے نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ سے گفتگوکررہے تھے جنھوں نے جی ایچ کیو میں ان سے ملاقات کی ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی تعلقات برقرار رکھنے کی خواہش رکھتا ہے، بحرین سے مختلف شعبوں میں طویل مدتی اور دیرپا تعلقات چاہتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیے، علاقائی امن واستحکام کیلئے افغانستان پر عالمی توجہ دینی کی ضرورت ہے۔دورہ کرنے والی مہمان شخصیت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کاعزم کیا،
انہوں نے خاص کرافغانستان کی صورتحال ،بارڈر منیجمنٹ کی کوششوں اورعلاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا