قوانین کو روند کر مفرور اسحق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا، فوادچوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نےٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا اور اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔