پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کی برطرفی کے لئے ریفرنس دائر کردیا۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ جانبدار ہیں اس لئے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔ ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور رکن قومی اسمبلی ملیکہ علی بخاری کی جانب سے جمع کروایا گیا ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سکندر سلطان راجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف تسلسل کے ساتھ فیصلے دیئے ہیں اور مبینہ طور پر دوسری جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلے دے رہے ہیں لہذا وہ جانبدار نہیں ہیں اس لئے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔