پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ ٹورنٹو ایئرپورٹ سے غائب


اسلام آباد(صباح نیوز) پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ اعجاز علی شاہ ٹورنٹو ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر غائب ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق فضائی میزبان پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 پر اسلام آباد سے کینیڈا پہنچا تھا،

اعجاز علی شاہ نے 16 اکتوبر کو پرواز پی کے 782 کے ذریعے واپس اسلام آباد آنا تھا۔فضائی میزبان کے ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر کینیڈا کی بارڈر سیکیورٹی فورس کو اطلاع کردی گئی ہے،

اعجاز علی شاہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔