سینیٹ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان نے چیئرمین سنیٹ صادق سنجرانی کا گھیراؤکرلیا


اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان نے سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سنیٹ صادق سنجرانی کا گھیراؤکرلیا اور ان کے دفتر میں بھی دھرنا دے دیا،

چیئرمین سنیٹ پریشان ہوگئے پی ٹی آئی کے ارکان کے منتخب کردہ چیئرمین سینیٹ نے  سینیٹر اعظم سواتی  کے پرڈوکشن آرڈر جاری نہیں کئے ارکان نے اجلاس کا ایجنڈا پھاڑ کر پھینک دیا، وفاقی وزیرقانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیرتاڑرخاموشی سے صورتحال کو دیکھتے رہے اجلاس  اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی  کی نذر  ہوگیا ۔پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سنیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا پرائیوٹ ممبر ڈے تھا تاہم کوئی کاروائی نہ ہوسکی ۔پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری  نہ ہونے پر احتجاجاً بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں ۔اجلاس شروع ہوا تو پی ٹی آئی ارکان نے نعرے لگائے سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کا مطالبہ کیا شدید ہنگامہ آرائی شورشرابا کیا اور پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر  چیئرمین سینٹ کا گھیراؤ کرلیا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ایجنڈے کو چلنے دیں۔اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا ہاؤس ایسے نہیں چل سکتا ۔چیئرمین سینٹ نے ارکان کی چھٹی کی درخواستیں نماٹنا شروع کردیں پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ کو للکارتے ہوئے کہا اس طر ح نہیں ہوگا سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن جاری کرو چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایسا نہ کریں تاہم پی ٹی آئی کے ارکان کے  احتجاج کی شدت بڑھتی گئی جس پر چیئرمین سینٹ نے اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا ارکان نے نعرے لگائے بھاگ گئے بھاگ گئے ۔

ارکان نے بعدازاں چیئرمین سینٹ کے دفتر میں جاکر دھرنا دے دیا سخت  نعرے لگائے ۔چیئرمین سینٹ کا چیمبر پی ٹی آئی کے ارکان کے نعروں سے گونجتا رہا دفتر میں احتجاج پر صادق سنجرانی پریشان  ہوگئے اور سینٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن جاری کرنے کی یقین دہانی کروادی ارکان نے چیمبر کا سامنے راہدری میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا ۔