ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی


اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے سیشن کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

عمران خان کے وکلا کی جانب سے اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف بدنیتی سے مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن سے واضح ہے میں بے قصور ہوں، اس لئے میری ضمانت منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی آج (منگل )تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔