عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے نئے انتخابات کی طرف بڑھیں فواد چوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کے انتخابات میں عوام نے دو بیانیئے چنے پہلا پاکستان کی خود مختاری اور دوسرا نئے انتخابات۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج حکومت اور اداروں کی لیڈرشپ سر جوڑے اور عوام کے فیصلے کا آحترام کرتے ہوئے نئے انتخابات کی طرف بڑھیں، عدالتوں کو بھی عوام کی عدالت کا احترام کرنا چاہئیے اورسیاسی فیصلے عوام کو کرنے دیں۔