پارلیمانی وفد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی،ملکی سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں


مکہ مکرمہ (صباح نیوز)اسپیکرقومی اسمبلی  راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پارلیمانی  وفد مکہ مکرمہ پہنچا ،عمرہ کی ادائیگی کی اورپاکستان کی سالمیت کے لیے دعاکی _  پاکستان کی قراردادکوعملی جامہ پہناتے ہوئے پارلیمانی وفد نے ماہ ربیع الاول  کی مناسبت  سے روضہ رسولۖ پر حاضری دی  ۔

بعداذان مکہ پہنچ کر وفد کے ارکان نے  عمرہ اداکیا اور پاکستانی قوم۔کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی سالیمت ،ترقی ،استحکام کی دعاکی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے خطیب امام قاری احمدالرحمان  معلم کے فرائض سرانجام دے  رہے  ہیں۔ وفد کو سعودی حکومت کی طرف سے شاھی مہمان خانہ میں ٹھرایاگیا۔