وزیر اعظم نے عوام سے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام سے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ آئینی و قانونی عمل ہے اور صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔