سرگودھا(صباح نیوز ) وفاقی وزیربرائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سرگودھا کا کینو پاکستان کا برانڈ بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی چوہدری شعیب احمد بسرا کی دعوت پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اجنالہ روڑ پر کینو فیکٹری میں آئے جہاں پر کینو کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر پیرنور الحق قادری نے کہاکہ سرگودھا کا کینو پاکستان کا برانڈ بن چکا ہے،کینو سے پاکستان کو زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے ، سرگودھا کے زمیندار پاکستانی کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،
اس موقعہ پر صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی چوہدری شعیب احمد بسرا نے آج یکم 2021 سے کینو سے شروع ہونیوالی ایکسپورٹ کے حوالے آگاہ کیا اور وفاقی وزیر کو نورالحق قادری نے کینو سیزن کا نیشنل فروٹ پروسیسنگ فیکٹری میں افتتاح کیا اور خصوصی دعا کرائی،
اس موقعہ پر سینئر نائب صدر مخدوم ظفر اقبال چیئرمین فائونڈر گروپ میاں طارق یعقوب و سیکرٹری جنرل مرزا فضل الرحمن سابق صدرخواجہ عابد رفیق بھی موجود تھے۔