نشترہسپتال سے برآمد ہونیوالی لاشوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں،آمنہ مسعود جنجوعہ


اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ نشترہسپتال سے برآمد ہونیوالی لاشوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان لوگوں کو لاپتہ کر کے مار کر لاشیں ویرانوں میں پھینکنے کا رواج ہے ،لوگوں کو ٹارچرسیل میں رکھا جاتا ہے،پنجاب نشترہسپتال سے500لاوارث لاشیں برآمد ہوئیں ،اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ یہ لاشیں کسی ٹارچرسیل سے تو یہاں تک نہیں آئیں ۔حکومت سے اپیل ہے کہ ایک کمیشن بنائے جو تحقیقات کرے کہ نشترہسپتال سے برآمد لاشیں کہاں سے آئیں ۔