وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کے معاملے پر اہم اجلاس میں مصروف ہونے کے پیش نظر طے شدہ پریس کانفرنس نہ کرسکے


 اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کے معاملے پر اہم اجلاس میں مصروف ہونے کے پیش نظر طے شدہ پریس کانفرنس نہ کرسکے۔ جمعہ کو وزیراعظم نے پانچ بجے شام وزیراعظم ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا ۔

ذرائع ابلاغ کے متعلقہ نمائندوں کو وزیراعظم ہائوس کی طرف سے وزیراعظم کی پریس کانفرنس کیلئے مدعو کیا گیا مگر پریس کانفرنس کے مقررہ وقت تک وزیراعظم کی صدارت میں سیکورٹی کا اجلاس جاری تھا جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے دیگر وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔