جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم کی وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر کے نو منتخب صدر احسن ظفر بختاوری سے ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز)  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر احسن ظفر بختاوری سے ملا قات کی اور انھیں اسلام آباد چیمبر کے حالیہ الیکشن میں صدر منتخب ہو نے پر مبارکباد  دی اور گلد ستہ پیش کیا۔

اس موقع پر پاکستان بزنس فورم اسلام آباد کے رہنماء چوہدری محمد طاہر ، چوہدری ساجد اقبال ، سید عمران بخاری اور دیگر تاجر رہنماء بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ میاں محمد اسلم نے کہا اُمید ہے کہ  نو منتخب صدر اور ان کی ٹیم ملک میں معیشت کی بہتری ، کاروباری سر گر میوں کے فرو غ اور پاکستان میں صنعت و تجا رت سے وابستہ افر اد کو در پیش مشکلات کے حل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر ے گی ۔