آڈیو لیکس سے سب سے بڑے دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی،فواد چوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس سے پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم ترین دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی ہے۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کا نیا آڈیو کلپ اس حقیقت کا اظہار ہے کہ وزیر اعظم کا دفتر کس قدر غیر محفوظ ہے،امید ہے سپریم کورٹ اس معاملے کی اہمیت کو سمجھے گی اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے ایک طاقتور کمیشن تشکیل دے گی۔