نواز نے کردکھایا،(ن)لیگ کا قومی ٹیم کی جیت پر ردعمل


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)نے سہ ملکی سیریز میں قومی ٹیم کی جیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ(ن)کے تصدیق شدہ اکائونٹ سے ٹوئٹ کی کہ نواز نے کردکھایا۔ایک اور ٹوئٹ میں قومی ٹیم کو سہ ملکی سیریز میں شاندار پرفارمنس پر مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔