اسپیکر پرویز اشرف کی قیادت میں پارلیمانی وفد دربار رسولۖ میں حاضری دے گا


مدینہ(صباح نیوز) ربیع الاول کی مناسبت سے پارلیمانی وفد پوری قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے مدینہ پہنچ گیا ۔ا سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف  کی قیادت میں پارلیمانی وفد درباررسولۖ  میں  حاضری  دے گا۔  اسپیکر اور وفد کے ارکان  مدینہ  پہنچ گئے ۔

خطیب جامع مسجد مولانا احمد الرحمان  گائیڈ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسبملی کی  باقاعدہ منظوری سے  وفد ربیع الاول میں حضورعلیہ السلام کے حضورپوری قوم کی طرف سے سلام عقیدت پیش کرنے کے لئے گیا ہے۔

شگفتہ جمانی، چودھری رفیق، شاھدہ اخترعلی   دیگر18ایم این ایز  مدینہ پہنچ چکے ہیں۔ وفد اپنے خرچے پر سعودی عرب گیا ہے۔  مسجد نبویۖ میں حاضری کے بعد  وفد دیگر  زیارت خواص  کے علاوہ مکہ روانہ ہوگا ۔