عوام سچ ،حق اور خدمت کرنے والوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد(صبا ح نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام سچ ،حق اور خدمت کرنے والوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دور کا کوئی ترقیاتی کام بتائیں، مسلم لیگ نے سابقہ دور میں ملک کے لئے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی اور عمران خان کی سیاست جھوٹ پر کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے،عمران دور میں جھوٹ اور انتقامی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار جیسے شخص کو پنجاب کا وزیراعلی بنانا صوبے کے عوام کے ساتھ مذاق تھا۔۔۔