موسمیاتی تبدیلی کے ذمہ دار ممالک کو سیلاب کے نقصانات کے معاوضوں کی ادا ئیگی کا پابندبنانے کی قرارداد آئی پی یو کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان کی پارلیمانی محاذ پر بڑی کامیابی  موسمیاتی تبدیلی کے ذمہ دار ممالک کو سیلاب کے نقصانات کے معاوضوں کی ادا ئیگی کا پابندبنانے کی قرارداد آئی پی یو کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کردی گئی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے  اور نقصانات  کے ازالے کے  لیے عالمی فنڈ کے قیام کی قرارداد  پر بحث شروع ہوگئی شریک ممالک سے قرارداد کی منظوری کے لئے تعاون مانگ لیا گیا  ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق روانڈا کے شہر کیگالی میں  سیلاب متاثرین کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی فنڈ کے قیام کے لیے  پاکستانی وفد نے انٹر پارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کردی۔ قرارداد سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے پیش کی۔آئی پی یو کی 145 ویں جنرل اسمبلی  کے  اجلاس میں دنیا بھر کی 178 پارلیمانوں کے وفود شریک ہیں۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے آئی پی یو کے جنرل اسمبلی کے شرکا کو پاکستان میں حالیہ تباہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اجلاس کے شرکا کو پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی حمایت کی اپیل کی۔ قرارداد کی منظوری کی صورت میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی فنڈ کے قیام کی راہ ہموار گی قرارداد کی اور ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فنڈز کی فراہمی ممکن ہوگی۔ فنڈز کے اجرا سے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

قرارداد پر حمایت حاصل کرنے کے لیے  آئی پی یو جیو پولیٹیکل گروپس کے سفارتکاروں سے ملاقاتیں کی گئیں۔ سفارتکاروں کو سیلاب میں گھرے ہوئے پاکستانی عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا  گیا اور اپنے ممالک کی پارلیمانوں کو پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجی گئی قرارداد کی منظوری کے لیے حمایت کے لیے آمادہ کرنے کے لیے کہا گیا۔روندا میں موجود پاکستانی پارلیمانی وفد نے بھی آئی پی یو کے ممبر ممالک کے وفود سے ملاقاتیں کیں اور آئی پی یو کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پیش کردہ قرارداد پر حمایت کی اپیل کی۔