وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ کامیاب دورہ قازقستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ


آستانہ(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ کامیاب دورہ قازقستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خزانہ قازقستان یرولان زاما بایوف نور سلطان بازیف ایئرپورٹ آستانہ پر وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔

وزیراعظم نے 2روزہ دورہ کے دوران سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے کلیدی خطاب کیا جبکہ دورہ کے موقع پر وزیراعظم نے فلسطین کے صدر محمود عباس، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکایوف، ویت نام کے صدر نائب صدر نیگوین تھیاین یان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔۔