ہمیں پتہ ہے ہم آپ سے کمزور ہیں کچھ نہیں کر سکتے، شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے ہم آپ سے کمزور ہیں کچھ نہیں کر سکتے، اس لئے آپ سے استدعا ہے کہ مجھ سمیت تحریک انصاف کہ کسی جوان کو پکڑ لیں لیکن بزرگ کو ننگا نہ کریں۔

شہباز گل نے ٹویٹ میں لکھا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اور پھر انہیں ننگا کر کے مارنا، وہ ایک بزرگ ہیں، نانا اور دادا ہیں۔ ایک لمحے کو سوچیں ان کی فیملی پر کیا گزر رہی۔ہمیں پتہ ہے ہم آپ سے کمزور ہیں کچھ نہیں کر سکتے۔ اس لئے آپ سے استدعاہے کہ مجھ سمیت تحریک انصاف کہ کسی جوان کو پکڑ لیں لیکن بزرگ کو ننگا نہ کریں۔